Live Updates

آزاد کشمیر کا الیکشن، بعض حلقوں میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اتحاد کا امکان

دونوں پارٹیوں کی سینئر بنیادی اور نظریاتی کارکنوں کا بعض امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جون 2021 13:05

آزاد کشمیر کا الیکشن، بعض حلقوں میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون 2021ء) : بعض حلقوں میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اتحاد کا امکان ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر عام انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے بھی انتخابی امیدواروں کو میدان میں اتار لیا ہے تاہم بعض اہم حلقوں میں راولاکوٹ کے دونوں حلقوں، باغ کا حلقہ اور تین چار اور حلقے شامل ہیں،میں نئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔

حلقہ نمبر 4 میں پی ٹی آئی نے 2016 میں مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی سردار صغیر احمد خان کا نامزد کیا جو چند روز قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے،11جون کو ٹکٹ وصول کرنے اسلام آباد جا رہے تھے تو حادثے کا شکار ہو گئے،تاحال ان کا اور گاڑی میں موجود دیگر افراد کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اس حوالے سے نیا امیدوار ان کے خاندان سے لگانا چاہتی ہے یا ان کے خاندان کی مشاورت سے کسی امیدوار کو سامنے لائے گی۔

پی پی نے بھی اپنے امیداروں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔دونوں جماعتوں نے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں ان پر دونوں پارٹیوں کی سینئر بنیادی اور نظریاتی کارکنوں کو کافی تحفظات ہیں جن کا انہوں نے برملہ پریس کانفرنس میں اظہار بھی کیا ہے اور یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ جن حلقوں کے حوالے سے ان کوتحفظات ہیں ان کے ٹکٹ واپس کیے جائیں۔جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا ہے کہ کشمیر کے اندر جو صورتحال بن چکی ہے اس کے مطابق کئی حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا آپس میں سخت مقابلہ ہو گا۔ اُن کا کئی حلقوں میں جمیعت علمائے اسلام کے اُمیدواروں کے ساتھ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں گلگت بلتستان کے الیکشن سے مختلف رزلٹ نکلے گا۔ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد متحدہ اپوزیشن جتنی رہ گئی ہے اس کے بعد یہ بھی ٹوٹ جائے گی۔

انہوں نے حکومتی جماعت کو بُری خبر سناتے ہوئے کہا کہ پاکساتان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی۔ پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ضرور لیکن پی ٹی آئی کو بہت مشکل پیش آئے گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: Invalid url یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات