خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں3جولائی تک توسیع

جمعرات 17 جون 2021 13:21

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں3جولائی تک توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 3جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کو جیل سے عدالت لا کر حاضری مکمل کرائی گئی ۔احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا خواجہ آصف کے ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے ۔جس پر فاضل عدالت کو بتایاگیا کہ ریفرنس منظوری کے لیے اسلام آباد بھیجا گیا ہے۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔