بہاولنگر‘دوہرے قتل میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد کے قتل کا معاملہ ‘گرفتار لنگڑا قاتل پولیس کا ریکارڈی ملزم نکلا

جمعرات 17 جون 2021 13:21

بہاولنگر‘دوہرے قتل میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد کے قتل کا معاملہ ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) دوہرے قتل میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد کے قتل کا معاملہ ۔گرفتار لنگڑا قاتل پولیس کا ریکارڈی ملزم نکلا۔ملزم محمد علی پر تھانہ سٹی اے میں 25 مقدمات درج ہیں ۔محمد علی ملزم پر ڈکیتی ۔منشیات۔ناجائز اسلحہ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ملزم کے بارے معلوم ہوا ہے وہ بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اہل علاقہ کے لیے درد سر بنا ہوا تھا ملزم نے سابق کونسلر ریاض شاہد کے گھر کو آگ لگائی تھی اور علاقے میں دہشت کی علامت تھا گذشتہ دنوں ملزم علی نے دو بیگناہ افراد کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا جسکے بعد پولیس نے اسے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔