سپریم کورٹ کراچی، واٹر بورڈ ملازمین کا احتجاج

میڈیکل، پنشن، ایل پی آر اور دیگر فنڈز بحال کیئے جائیں اور کسی ایماندار افسر کو ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی تعینات کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ

جمعرات 17 جون 2021 13:35

سپریم کورٹ کراچی، واٹر بورڈ ملازمین کا احتجاج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر جمعرات کی صبح سویرے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ورکرز احتجاج کے لیے صبح سویرے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے اس موقع پر مطالبہ کیاکہ میڈیکل، پنشن، ایل پی آر اور دیگر فنڈز کو بحال کیا جائے۔انہوں نے ادارے میں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کسی ایماندار افسر کو ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کراچی تعینات کیا جائے۔