کورونا کہاں سے شروع ہوا چینی ماہر نے امریکا کی طرف اشارہ کر دیا

امریکا میں کئی بائیولوجیکل لیبارٹریاں پائی جاتی ہیں اس کے باوجود ابتدائی مراحل میں ٹیسٹوں میں تاخیر کی،چینی ماہر

جمعرات 17 جون 2021 14:30

کورونا کہاں سے شروع ہوا چینی ماہر نے امریکا کی طرف اشارہ کر دیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) مہلک امراض کے ایک چینی ماہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات کے تعین کے لیے جاری تحقیقات کا مرکز امریکا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بیان حالیہ رپورٹوں کی روشنی میں دیا، جن کے مطابق امریکا کی پانچ مختلف ریاستوں میں کووڈ انیس کے سات کیسز کی شناخت دسمبر سن 2019 میں ہی ہو گئی تھی۔ حالاں کہ سرکاری طور پر امریکا میں کووڈ کا پہلا کیس چند ماہ بعد سامنے آیا تھا۔ چینی سینٹر فار ڈیزیر کنٹرول اییڈ پرووینشن کے چیف ایپیڈیمولوجسٹ زینگ گوانگ کے مطابق امریکا نے ابتدائی مراحل میں ٹیسٹوں میں تاخیر کی۔ یہ بھی کہ امریکا میں کئی بائیولوجیکل لیبارٹریاں پائی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :