آسٹریلیا کے کئی بڑے بینکوں کی انٹرنیٹ تک رسائی بند

بندش کئی بینکوں اور سروسز کو متاثر کر رہی ہے،معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، کامن ویلتھ بینک

جمعرات 17 جون 2021 14:30

آسٹریلیا کے کئی بڑے بینکوں کی انٹرنیٹ تک رسائی بند
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) آسٹریلیا کے کئی بڑے بینکوں کی انٹرنیٹ تک رسائی بند ہو گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں انٹرنیٹ کی سروس کیوں اور کیسے معطل ہوئی مگر تمام بڑے بینک اس سے متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے سب سے بڑے بینک کامن ویلتھ بینک نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ یہ بندش کئی بینکوں اور ان کے ذیلی اداروں اور سروسز کو متاثر کر رہی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق یہ بندش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بج کر دس منٹ سے جاری ہے۔ امریکا میں کئی بڑی ایئر لائنز بھی اسی طرز کی بندش کی شکایت کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :