اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

جمعرات 17 جون 2021 14:08

اسرائیلی فوج کی  فائرنگ سے فلسطینی خاتون  شہید
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء) اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا، جس کے بعد کئی علاقوں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

29 سالہ ڈاکٹر می عفافہ کو  مقبوضہ  بیت المقدس کے قریب حزما گائوں میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی گاڑی چلا رہی تھی۔ زخمی خاتون کافی دیرتک سڑک پر پڑی تڑپتی رہی اور مسلسل خون بہتا رہا، تاہم اسرائیلی فوج نے ایمبولنس کو آنے کی اجازت نہ دی۔ اس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، جن میں 33 فلسطینی زخمی ہوگئے۔