شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 11 ماہ کے دوران 7.42 فیصد اضافہ

جمعرات 17 جون 2021 14:09

شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں  میں 11 ماہ کے دوران  7.42 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء)شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 7.42 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کاحجم 8202328ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2021 کے اؒختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم بڑھ کر   8811004  ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گیارہ ماہ کے عرصے میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں 7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ۔اپریل کے مقابلے میں مئی  میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 1.68 فیٓصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ۔