ضلع کوٹلی میںزیادہ سے زیادہ شہریوں کوکروناویکسین لگانے کے لیے غیرسرکاری تنظیم مسلم ہینڈزنے انتظامیہ کے ساتھ مل کرآگاہی مہم شروع کردی

جمعرات 17 جون 2021 15:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ضلع کوٹلی میںزیادہ سے زیادہ شہریوں کوکروناویکسین لگانے کے لیے غیرسرکاری تنظیم مسلم ہینڈزنے انتظامیہ کے ساتھ مل کرآگاہی مہم شروع کردی ہے۔اس سلسلہ میںجمعرات کے روزمسلم ہینڈزکی ٹیم نے محمدشفیق کی سربراہی میںڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل اورایس ایس پی راجہ محمداکمل خان سے ملاقات کی اوراپنی آگاہی مہم کے بارے میںبریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،اے ڈی سی راجہ فاروق اکرم خان،ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان،آفیسرایس ڈی ایم اے راجہ شارق طلعت بھی موجودتھے۔مسلم ہینڈزکی ٹیم نے بتایاکہ ویکسین آگاہی مہم موبائل گاڑی پراعلانات کے ذریعہ گاڑیوں اوردیگرپبلک مقامات پرسٹیکرز،پمفلٹ تقسیم کرکے اورویڈیوپیغامات کے جاری کرکے چلائی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سے قبل میرپورانتظامیہ کے ساتھ مل کرایسی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پرکروناویکسی نیشن آگاہی مہم کے لیے اپناویڈیوپیغام بھی ریکارڈکروایا۔

متعلقہ عنوان :