Live Updates

پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو ٹارگٹ سبسڈی کی فراہمی کے لئے کسان کارڈز کا اجراء شروع ہو گیا ہے

کارڈز کی تقسیم کے لئے ایک خصوصی تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے صدر ویلفیئر ونگ عمران احمد غزالی مہمان خصوصی تھے

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد جمعرات 17 جون 2021 15:51

پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو ٹارگٹ سبسڈی کی فراہمی کے لئے کسان کارڈز ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو ٹارگٹ سبسڈی کی فراہمی کے لئے کسان کارڈز کا اجراء شروع ہو گیا ہے۔ کارڈز کی تقسیم کے لئے ایک خصوصی تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے صدر ویلفیئر ونگ  عمران احمد غزالی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا حبیب الرحمن نے کسان کارڈ کی افادیت اور اسکے استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈز کے اجراء کا مقصد زمینداروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ذیادہ سے ذیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 12200زمینداروں کو کسان کارڈ دیئے جائیں گے جن میں سے اب تک 722کارڈ وصول ہو چکے ہیں۔  انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ کارڈز کے حصول کے لئے محکمہ زراعت سے رجسٹریشن ضرور کروائیں کیونکہ رجسٹریشن کے بغیر کسی کسان کو کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرڈ کئے گئے کسانوں میں کارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات