Live Updates

حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیں ‘ہمایوں اخترخان

سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کو وفاق کے سرپر نہ تھو نپے بلکہ اپنا احتساب کرے‘سینئر مرکزی رہنماء

جمعرات 17 جون 2021 16:52

حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیں ‘ہمایوں اخترخان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابیاںحزب اختلاف کے اعصاب پر سوارہیںاور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا ، سندھ حکومت اگر وفاق کے قابل تقسیم محاصل سے ملنے والے فنڈ زاستعمال کرنے کی استعداد نہیں رکھتی تواس میںوفاقی حکومت کا کیا قصور ہے ،اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی رٹ لگانے کی بجائے ضابطہ اخلاق کی تشکیل کیلئے سپیکر کے رابطے پر پہلے ہی مثبت رد عمل دینا چاہیے تھا ۔

مرکزی دفتر میں پارٹی کے اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کو چلانے کی جتنی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی اپوزیشن پر بھی ہے ،اپوزیشن اس طرح کا رویہ اپنا کر حکومت کی کامیابیوں کو ناکامی کے طو رپر پیش نہیں کر سکتی بلکہ ان کا اپنا چہرہ بے نقاب ہوا۔

(جاری ہے)

یہ جس طرح کے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیںبجٹ پاس ہو گا اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ایوان میں روا رکھے گئے رویے کو پنجاب کا کلچر قرار دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے اور اس پر ان کی اپنی جماعت کے سنجیدہ لوگ بھی سراپا احتجاج ہیں۔ ہمایوں اخترخان نے کہاکہ سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کو وفاق کے سرپر نہ تھو نپے بلکہ اپنا احتساب کرے ساری حقیقت آشکارہو جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات