Live Updates

مالی مشکلات کے باوجود وزیراعلی پنجاب کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا ھے:حاجی رانا فراز احمد نون

وہ دن دور نہیں جب عوام کو تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانگیر خان ترین کے کہنے پر کہروڑ پکا شہر کی سیوریج بحالی کیلئے چوبیس کروڑ کی گرانٹ منظور کردی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 جون 2021 17:40

مالی مشکلات کے باوجود وزیراعلی پنجاب کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب حکومت ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) مالی مشکلات کے باوجود وزیراعلی پنجاب کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا ھے وہ دن دور نہیں جب عوام کو تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانگیر خان ترین کے کہنے پر کہروڑ پکا شہر کی سیوریج بحالی کیلئے چوبیس کروڑ کی گرانٹ منظور کردی ھے گرانٹ کا اجراء ھوتے ہیں کہروڑ پکا میں سیوریج کا کام شروع کردیا جائے گا تحصیل کہروڑ پکا کے ترقیاتی کاموں کیلئے مزید گرانٹس کے حصول کیلئے کوشاں ہیں کرونا کی وجہ سے ملک کی ترقی متاثر ھوئی ھے مگر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ھے ان خیالات کا حاجی رانا فراز احمد نون امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 160نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ملکی تاریخ کا مثالی بجٹ پیش کیا جسکی وجہ سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ھو چکی ھیں اور ایوان میں ہر روز نۓ ڈرامے رچا رہے ہیں اپوزیشن کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ھے وہ صرف اور اپنے مفادات کی خاطر حکومت کو بلیک میل کرتی رہتی ھے مگر وزیراعظم پاکستان عمران خان اپوزیشن کے ہاتھوں کبھی بھی بلیک میل نہیں ھوں گے رانا فراز احمد نون نے کہا کہ اب ان شاءاللہ ملک ترقی کرے گا عوام کو بجٹ میں ریلیف دیا گیا ھے اب مافیاز کو چاہیے کہ بلیک میلنگ اور منافع خوری بند کریں اس موقع پر شیخ محمد ظفر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات