میرے سب سے پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہیں،اریبہ حبیب

اگر ڈراما ’جلن‘ لکھتی تو کرداروں کو حسد و جلن کا پیغام دینے کے لیے تیار نہیں کرتی، اداکارہ

جمعرات 17 جون 2021 18:37

میرے سب سے پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہیں،اریبہ حبیب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ میرے سب سے پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ان کی سب سے پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ وہ شعیب اختر، عبدالزاق اور معین خان کے دور میں بہت کرکٹ دیکھتی تھیں۔ انھوں نے اپنے حالیہ ڈراما سیریل کے ساتھ اپنی کیریئر پر بھی گفتگو کی۔ اریبہ حبیب نے کہا کہ اگر وہ ڈراما ’جلن‘ لکھتیں تو کرداروں کو حسد و جلن کا پیغام دینے کے لیے تیار نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :