سرجانی ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

جمعرات 17 جون 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) سرجانی ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ بفر زو ن ہارون شاپنگ سینٹر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، سرجانی ٹاون میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیامتوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 28 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ سرجانی ٹاؤن پاور ہاؤس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تھا جبکہ زخمی ہونے والے 29 سالہ عطاف کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیتیموریہ کے علاقے بفر زون سیکٹر 15اے میں قائم ہارون شاپنگ سینٹر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت 25 سالہ اویس ولد عابد کے نام سے ہوئی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا