سائوتھ ایشین گیمز، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھکاتیاریوں کے حوالے سے گوجرانوالہ ڈویژن کا دورہ

گکھڑ سپورٹس ایرینا ،سیالکوٹ فٹبال گرائونڈ، شیخوپورہ روڈ پرزیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا، کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت، ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید بابر نے بریفنگ دی

جمعرات 17 جون 2021 20:33

سائوتھ ایشین گیمز، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھکاتیاریوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سائوتھ ایشیئن گیمز 2023ء کے گوجرانوالہ میں ہونیوالے فٹ بال، جوڈو، ریسلنگ، والی بال اور ویٹ لفٹنگ کے ایونٹس کے حوالے سے تیاریوں اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے گوجرانووالہ ڈویژن کا دورہ کیا، انہوں نے گکھڑ سپورٹس ایرینا کا معائنہ کیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید بابر نے ان کو بریفنگ دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سیالکوٹ میں فٹ بال گرائونڈ کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کہ گرائونڈ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے اور کام کی رفتار تیز کی جائے، انہوں نے شیخوپورہ روڈ پرزیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ اس کی رپورٹ بھجوائی جائے،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پہلی مرتبہ عالمی سطح کا ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے اس کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، سائوتھ ایشیئن گیمز 2023ء کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ، گوجرانوالہ گکھڑ سپورٹس ایرینا میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے نوجوان استفادہ کرکے اپنی کارکردگی کو بہتر بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے دورے کے موقع پر والی بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی مظہر فرید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود،پنجاب ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار، ڈائریکٹر سپورٹس محمد عبدالحفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ تحصیل سپورٹس آفیسرز رائو فرمان اور علی حیدر بھی ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :