پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے

جمعرات 17 جون 2021 21:05

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تیزی سے بلندی کی جانب گامزن اسٹاک مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ مسلسل تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ،جمعرات کو مندی کے باعث انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث100انڈیکس 48400پوائنٹس سے کم ہو کر 48100پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ،1ارب11کروڑ روپے سے زائد کے کاروباری سودے مارکیٹ کو مندی سے نہ بچا سکے ،مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھرب روپے رہ گیااور68.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں اس طرح گذشتہ 3دنوں میں کاروباری مندی سے انڈیکس 568.45پوائنٹس کم ہو چکا ہے اس دوران مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 82ارب75کروڑ روپے کی کمی واقع دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں323.27پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے انڈیکس48480.90پوائنٹس سے کم ہو کر48157.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 126.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19547.77پوائنٹس سے کم ہو کر 19421.09پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32943.05پوائنٹس سے کم ہو کر 3278991پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں38ارب76کروڑ50لاکھ18ہزار817روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب13ارب 39کروڑ 24لاکھ 18ہزار318روپے سے گھٹ کر83کھرب74ارب62کروڑ73لاکھ 99ہزار501روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو19ارب روپے مالیت کی1ارب11کروڑ74لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 22ارب روپے مالیت کے 93کروڑ66لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،283میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 24کروڑ31لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 18کروڑ85لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 5کروڑ4لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 4کروڑ10لاکھ اورہم نیٹ ورک 3کروڑ26لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 82.45روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت2325.83روپے ہو گئی اسی طرح 30.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت5780.00روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت50.01روپے گھٹ گئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 2250.00روپے ہو گئی جبکہ 30.67روپے کی کمی سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت910.12روپے ہو گئی۔