انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ

جمعرات 17 جون 2021 21:30

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت156.70روپے سے بڑھ کر156.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت157.40روپے سے کم ہو کر157.30روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت فروخت190.50روپے سے گھٹ کر188.50روپے پر آ گئی جبکہ80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے گھٹ کر218.20روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220.20روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :