رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ بنگش کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات

جمعرات 17 جون 2021 21:27

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ بنگش کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء اللہ بنگش کی وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات۔ ضلع کوہاٹ کے ترقیاتی منصوبوں، بجٹ سمیت دیگر حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیاٍ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ کو اس بجٹ میں زیادہ فنڈز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 2023ء تک مکمل کیا جائیگا۔

انہوں نے کوہاٹ میں جاری ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کو محمدزئی اور بیزوٹ کی حدبرادری کے مسئلہ کو دونوں فریقین کے باہمی مشاورت سے جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء الله بنگش نے کہا کہ پورے صوبے کے ہسپتالوں کیلئے بجٹ میں مختص کردہ 8 ارب روپے سے ضلع کوہاٹ کو ملنے والے فنڈ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈی اے کو اس سال مکمل بنیادی ضروریات سے ہم آہنگ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ کے لوگوں کو ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل میں کمی لانے کے لئے اس بجٹ میں ختم نبوت(سابقہ کنگ گیٹ) روڈ کی کشادگی کے لئے بھی بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔کوہاٹ کے تینوں حلقوں کے لئے صوبائی حکومت روڈز کی مد میں 60 کروڑ روپے مختص کر رہی ہے جس سے کوہاٹ میں روڈز نیٹ ورک میں بہتری آئے گی۔کوہاٹ میں مکمل شدہ کالجز اور اسپورٹس کمپلیکس سمیت کوہاٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو اسی سال مکمل کردیا جائے گا جس کا بھی باقاعدہ افتتاح وزیراعلٰی محمود خان خود کریں گے۔