موٹروے پولیس نے احمد نامی بچے کو اس کے والد سے ملا دیا

جمعرات 17 جون 2021 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) موٹروے پولیس نے احمد نامی بچے کو اس کے والد سے ملا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ بھیرہ کے قریب موٹروے پولیس افسران نے ایک پریشان حال لڑکے کو دیکھا جس کا نام محمد احمد، عمر 16 سال سکنہ بہاولپور۔

(جاری ہے)

معلومات کرنے پر احمد تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر موٹروے پولیس نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا بعد ازاں لڑکے نے اپنے والد کا فون نمبر بتادیا، جنہیں رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ احمد چار دن سے گھر سے ناراض ہوکر لاپتہ ہے۔

بعدازاں احمد کو اس کے والد سے ملا دیا گیا۔ جس پرانہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایک اور کاروائی کے دوران ابوبکر جوکہ موٹروے پر لاہور سے داخل ہوئے کچھ دیر بعد انہوں نے موٹروے پولیس کے پاس رک کر بتایا کہ ان کی فیملی کی خاتون کا ایک پرس راوی ٹول پلازہ پر کھو گیا ہے جس پر ڈیوٹی پر موجود افسران نے جاکر پرس تلاش کر لیا جس میں موبائل فون اور چند ضروری کاغذات موجود تھے۔