شاہین اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں : سرفراز احمد

میدان میں جو کچھ ہوا وہ میدان میں ہی رہنا چاہیے،آپ پاکستان کے سٹار، میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو: سابق کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 جون 2021 20:47

شاہین اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں : سرفراز احمد
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہین آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میدان میں جو کچھ ہوا وہ میدان میں ہی رہنا چاہیے،آپ پاکستان کے سٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، اللہ تمہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں‘۔

واضح رہے کچھ دیر قبل شاہین شاہ آفریدی نے دوران میچ نوک جھونک کے معاملے پر سرفراز احمد سے معذرت کی تھی۔ شاہین آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’سیفی بھائی ہم سب کا فخر ہیں،وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے، میچ جو بھی کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی موومنٹ تھا، فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ’’سرفراز احمد کی عزت کے لیے مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

‘ شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کیا ہے ،ان کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے‘‘۔
یاد رہے گذشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد اور شاہین آفریدی ‏آپس میں الجھ پڑے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ‏تھا، کچھ صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنےآئے تو کچھ نے شاہین شاہ آفریدی کے جارحانہ ‏مزاج کی حمایت کی تھی۔