خیبر پختونخوامیں طلباء یونین پر عائد پابندی ہٹا کر ان کو بحال کیا جائے، صوبائی مجلس عاملہ اے این پی
پختونخوا ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے اور اعلی تعلیم کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے صوبائی بجلی منافع اوردیگر واجبات کے لئیمشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لئے ریکوزیشن کرے اے این پی کے صوبائی مجلس عاملہ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قراردادیں
جمعرات 17 جون 2021 22:15
(جاری ہے)
اجلاس میں دس قراردادیں پیش کی گئیں جس کو تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
صوبائی مجلس عاملہ نے وفاقی حکومت کا عوام دشمن بجٹ کرتے ہوئے پختونخوا کے لئے فنڈز کی کٹوتی کو عوام کیآئینی حقوق پر ڈاکہ قرار دیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ صوبے کی پیدا کردہ بجلی کے خالص منافع کے واجبات اور پٹرول اور گیس کی ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات کے لئیمشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لئے ریکوزیشن کرے۔اجلاس میں متفقہ طور پرجبری گمشدگیوں و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور جانی خیل کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراردادبھی منظور کی گئی اور حکومت اور انتظامیہ سیجانی خیل بنوں، مکین جنوبی وزیرستان اور ہمزونی شمالی وزیرستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے حل کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ناروا لوڈشیڈنگ سے نجات کا جلدازجلد بندوبست کرے صوبے کے وسائل کے پہلے استعمال کے آئینی حق کے لئے مرکزی حکومت پر زور ڈالے۔اجلاس میں وفاقی بجٹ میں نئیضم اضلاع کے لئے تین سال بعدصرف 54 ارب روپے مختص کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت نے ضم اضلاع کے ساتھ 110 ارب روپے ، نئے مکانات کی تعمیر اور آئی ڈی پیز کی بحالی کا جو وعدہ کیا تھا ان تمام وعدوں کو جلد ازجلد پورا کیا جائے۔صوبائی مجلس عاملہ میں کورونا وبا کی روک تھا م کے لئیویکسینیشن نظام کی غیر شفافیت پر بھی سوال اٹھایا گیا اورحکومت سے ویکسینیشن کے نظام کو بہتر بنانے اور پختونخوا کی تمام آبادی کے لئے فوری ویکسینیشن کے بندوبست کا مطالبہ گیا۔ صوبائی مجلس عاملہ اراکین نے ملک بھر میں میڈیا پرعائد غیر اعلانیہ، غیر آئینی اور غیر قانونی پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہارکیا اور حکومت سے میڈیا پرعائد کردہ غیر اعلانیہ قدغنوں سے بازآنے کا مطالبہ کیا گیا۔ صوبائی مجلس عاملہ نے ضم اضلاع کے لئیاے ڈی آرکے قانون کو مستردکرتے ہوئے مذکورہ قانون کوانصاف کیتقاضوں اور موجودہ عدالتی نظام خلاف قراردیا اور عوام کی سہولت اور تنازعات کے فوری حل کے لئے جوڈیشل کمپلکسز کی تعمیراور مالی و انتظامی اختیارات کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔صوبائی مجلس عاملہ میں اراکین نے افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی اور آمدورفت کے راستوں اور راہداریوں کے فوری طور پر کھولنیکی قرارداد بھی منظور کی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.