شہید صحافی عزیز میمن قتل کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے 4رکنی نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

جے آئی ٹی اراکین کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاگیا ہے دونوں ملزمان کی گرفتاری پر پانچ پانچ لاکھ انعام کی سفارش بھی کی گئی ہے، ڈی آئی جی عرفان بلوچ

جمعرات 17 جون 2021 22:22

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) شہید صحافی عزیز میمن قتل کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے 4رکنی نئی جے آئی ٹی اور گرفتاری پر پانچ پانچ لاکھ انعام کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان بلوچ نے محراب پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزیز میمن کے قتل میں مطلوب ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو سمیت دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے دوسری جی ئی ٹی بنائی گئی ہے 4 رکنی جے آئی ٹی میں پولیس آفیسرز سی آئی اے انچارج یار محمد رند,ایس ایچ او منیر لغاری,ایس ایچ او رفیق بوھیو,ایس ایچ او قربان قمبرانی شامل ہیں جے آئی ٹی اراکین کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاگیا ہے دونوں ملزمان کی گرفتاری پر پانچ پانچ لاکھ انعام کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا شہید عزیز میمن کے قتل میں مطلوب دو ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں دوسری جی آئی ٹی کی پہلی میٹنگ محراب پور میں تھی جس میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بریفنگ لی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول آصف ملک کے حوالے سے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی حفیظ بلوچ, ایس ایچ او محراب پور اور ایس ایچ او ہالانی پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو جلد قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی صحافیوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے انکا کہناتھا کہ نان کسٹم پیڈ اور چوری کی اشیا کی فروخت پر جلد ایکشن لیا جائیگا اس حوالے سے کسٹم حکام سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے جرائم پیشہ افراد کو کسی طور پر بخشا نہیں جائیگا منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں کمی آرہی ہے چوروں کو پکڑکر مقدمات داخل کئے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ قرا اندازی کے نام پر موٹرسائیکل و موبائل سمیت دیگر جوا اسکمیں چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائیوں کا آغاز کررہے ہیں محراب پور میں ہیوی ٹریفک کی آمد روکنے کیلئے ایس ایس پی کو ہدایات کی ہیں کہ محراب پور کے صحافی, سماجی افراد, تاجروں کی کمیٹی بنا کر اس پر لائحہ عمل بنایا جائے اور اس پر عملدرآمد کرائیں ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد عرفان بلوچ کا آخر میں کہنا تھا کہ صحافیوں بھائیوں کو بھی درخواست ہے کہ پولیس کی منفی خبروں کیساتھ ساتھ مثبت خبروں کو بھی جگہ دیاکریں کیونکہ یہ اپ کی داد کے متسحق ہیں دن رات ایک کرکے آپکے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔