محکمہ بلدیات سندہ کی جانب سے مشکوک بھرتیوں کی اسکروٹنی کیلئے قائم کی گئی

کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہونے پر سو کے قریب ملازمین کو جعلی قراردینے دیدیا

جمعرات 17 جون 2021 22:22

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) محکمہ بلدیات سندہ نے مشکوک بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہونے پر ایک سو کے قریب ملازمین کو جعلی قراردینے کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے ، ان میں مختلف بلدیاتی اداروں میں گریڈسترہ تک کے اکائونٹنٹس بھی شامل ہیں ، جعلی قراردئے گئے ان مشکوک ملازمین میں ضلع سجاول کے آٹھ افراد بھی شامل ہیں جو مختلف بلدیاتی اداروں میں اکائونٹنٹ کی پوسٹ پر تعینات کردئے گئے تھے ، ان میں رضوان علی مہر اکائونٹنٹ گریڈ سولہ ڈسٹرکٹ کونسل سجاول ، سجاد حسین کھوسو گریڈسولہ اکائونٹنٹ ڈسٹرکٹ کونسل سجاول ، مدثر میمن اکائونٹنٹ گریڈ سولہ ڈسٹرکٹ کونسل سجاول، عظیم میمن اکائونٹنٹ گریڈ سولہ ٹائون کمیٹی دڑو ، زوھیب علی اکائونٹنٹ گریڈ سولہ ٹائون کمیٹی دڑو، امداد رضا بلوچ اکائونٹنٹ ٹائون کمیٹی دڑو، عبدالغفور سوہو، گریڈ چودہ اکائونٹٹ ٹائون کمیٹی میرپوربٹھورو الطاف حسین برڑواکائونٹس افسر گریڈسولہ ٹائون کمیٹی میرپوربٹھورو شامل ہیں ، ان تمام کو نااھل قرار دیاگیاہے تاوقتیکہ ان کا درست سروس ریکارڈ مہیانہ ہو، ذرائع کا کہناہے کہ بلدیاتی اداروں میں حال ہی میں بھرتی ہونے والوں کی اسکروٹنی کی گئی تھی ،تاہم دوہزار بارہ سے مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں بین پیریڈ کے دوران بھی جعلی آرڈروں پر بھرتیاں کرکے جوائننگ دی گئی اور ان میں کئی پر نیب کے اور کرپشن کے کیسز بھی ثابت ہوچکے ہیں تاہم ان کی سروس کو بحال رکھاگیاہے ، ضلع سجاول میں دوہزار تیرہ میں ھیلتھ ، بلدیات ، روینیو سمیت کئی اداروں میں نوکری کے لئے نوجوانوں سے لاکھوںروپے اینٹھ کر انہیں جعلی آرڈر دئے گئے اور کچھ کو جوائن بھی کرالیاگیا تاہم اکثریت ابھی تک اپنے پیسوں کی واپسی کے لئے دربدر ہے ، سجاول میں جعلی آرڈر بیچنے والے گروہ کے ٹولے میں سرکاری ملازم شامل ہیں جو خود بھی جعلی آڑڈرس پر نوکری میں لگ گئے ،جن کے خلاف احتجاج اور گھروں پر گھیرائوبھی کیاگیا، تاہم کروڑوں روپے کی رقم واپس نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ گروہ کے خلاف کئی جگہہوں پر کرمنل کیسز کا بھی اندراج ہوچکاہے ، ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ گروہ تاحا ل جعلی آرڈر بیچنے اور بے روزگاروں سے لاکھوں روپے لوٹنے میں مصروف ہے ۔