ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ایگن آلتن کی درخواست پر ایکشن، کاشف ضمیر گرفتار

ترک اداکار ایگن آلتن نے پاکستان میں اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ثبوت فراہم کر دیا، ایگن آلتن کی حکومت پاکستان کو کاشف ضمیر کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست پر پولیس نے چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 17 جون 2021 21:46

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ایگن آلتن کی درخواست پر ایکشن، کاشف ضمیر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جون 2021ء) ترک اداکار ایگن آلتن کے ساتھ پاکستان میں فراڈ کا واقعہ، ایگن آلتن نے حکومت پاکستان کو کاشف ضمیر کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کردی، پولیس نے چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اور ترک اداکار ایگن آلتن نے کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے۔

ترک اداکار کی ای میل موصول ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ سی سی پی او لاہور نے تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے جب کاشف ضمیر کے گھر جب چھاپہ مارا تو وہاں سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا اور کاشف ضمیر کے خلاف مقامی تھانے ’نشتر‘ میں ایک اور مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت نے کہا کہ ’کاشف ضمیر جعلی سونا پہن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے، کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کر کے پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی‘۔ کاشف ضمیر نے گھر پر چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے سامنے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا مگر وہ ثبوت اور بے گناہی پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔

سی آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9ایم ایم پستول اورگولیاں برآمدہوئیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں پہلے سے 6 مقدمات درج ہیں جبکہ وہ کئی فراڈ کے کیسز میں ملوث بھی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے رواں سال ترک اداکار کو جعلی کمپنی کی تشہیر کے لیے معاہدے کے تحت پاکستان بلایا اور معاہدے کی رقم جعلی چیک کے ذریعے کی۔

پولیس کے مطابق کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نا کرنے پر اینجن التان کام کئے بغیر دو ماہ قیام کے بعد اپنے ملک وآپس چلے گئے۔واضح رہے کہ فراڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کاشف ضمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں دنیا کو تو وہ معاہدہ نہیں دکھا سکتا لیکن یہ معاہدے میرے پاس بھی موجود ہے اور انگین التان کے پاس بھی موجود ہیں۔اپنے خلاف درج مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تمام الزمات کی تردید کرتا ہوں،ماضی میں چھوٹی موٹی لڑائیاں ہوئیں جس پر مقدمات بنے۔

میری لڑائی موٹروے پولیس کے ساتھ ہوئی تھی ،میرے والد کی وفات ہوئی تھی، میں واپس آ رہا تھا تو موٹروے پولیس سے لڑائی ہوئی ،ظاہر ہے اس وقت میں پریشان تھا۔ کاشف ضمیر نے مزید کہا کہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو یا نہ ہو لیکن اس کا اداکار انگین التان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کو تو میں نے شوٹنگ کے لیے بلانا ہے۔انگین التان بہت بڑے اداکار ہیں اور انہوں نے معاہدہ کرنے سے قبل ظاہر ہے ایک ایک چیز کا پتہ کروایا ہو گا، میرے خلاف ایک مہم چل رہی جس کے پیچھے معروف برینڈ ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ ہم انگین التان کو نہیں لا سکے تو یہ بچے کیسے لے آیا،انہوں نے مزید کہا کہ انگین سے پہلی ملاقات پر انہیں 60 لاکھ کی انگوٹی بھی دی تھی