عثمان خواجہ کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے ہرادیا
جمعرات 17 جون 2021 22:46
(جاری ہے)
شعیب ملک 36 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر ئوآٹ ہوئی.
اس دوران شیرفین ردر فورڈ نے اسپنر ظفر گوہر کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے جڑ کر میچ میں سنسنی پھیلا دی. اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز بنی. تاہم اگلے ہی اوور میں حسن علی نے ردر فورڈ کو آئوٹ کردیا. وہ 8 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی. رومن پال 14 رنز بنا کر آٹ ہوئی. پشاور زلمی کو جیت کے لیے آخری 2 اوورز میں 38 رنز درکار تھی. ایسے میں وہاب ریاض اور عمید آصف نے ہدف کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ 15 رنز قبل ہمت ہارگئی. وہاب ریاض 28 اور عمید آصف 20 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہی. اسلام آباد یونائیٹڈ کے عاکف جاوید نے 43 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. حسین طلعت نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی. اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان عثمان خواجہ کی شاندار سنچری کی بدولت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف بنا ڈالا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 247 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ یہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کا بھی سب سے بڑا مجموعہ ہے۔جمعرات کے روز پشاور زلمی کے بالرز مکمل طور پر بے بس نظر آئی. اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں عثمان خواجہ، کولن منرو، برینڈن کنگ اور آصف علی نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔عثمان خواجہ نے 56 گیندوں پر 187.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز عثمان خواجہ اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز ہی طوفانی انداز میں کیا. دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 98 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا. کولن منرو 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے میدان میں اترنے والے تیسرے بیٹسمین آصف علی تھی. انہوں نے صرف 14 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی. ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔برینڈن کنگ بھی 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔پشاور زلمی کے شعیب ملک اور ثمین گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.