ابوظہبی میں تشویش ناک مناظر، بلند و بالا عمارت آگ کی لپیٹ میں

جمعرات کی شب اماراتی ریاست میں لولو گروپ ہیڈکوارٹر کے قریب واقع عمارت میں بھڑکنے والی آگ کے بعد سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 جون 2021 23:22

ابوظہبی میں تشویش ناک مناظر، بلند و بالا عمارت آگ کی لپیٹ میں
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) ابوظہبی میں تشویش ناک مناظر، بلند و بالا عمارت آگ کی لپیٹ میں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست میں ابوظہبی میں جمعرات کی رات کو ایک بلند و بالا عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں لولو گروپ ہیڈکوارٹرز کے قریب واقع عمارت میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آگ عمارت کی سب سے بلند منزل پر لگی ہے جبکہ رات کا وقت ہونے کی وجہ سے عمارت میں لگنے والی آگ کے آسمان میں بلند ہوتے شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دراز کے علاقوں سے بھی دیکھے گئے۔ آگ لگنے کے بعد سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فوری متحرک ہو کر، جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد آگ بجھانے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اس دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ جبکہ پولیس اور میڈیکل ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکیں۔ عمارت کو فوری طور پر خالی کروایا جا رہا ہے۔