اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے

انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا، وزیر اعظم

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 18 جون 2021 07:18

اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2021ء ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کو زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پُرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے سے متعلق پرعزم ہے، انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے وزرا کو میٹنگ کے دوران ہدایت کی ہے کہ  اپوزیشن کو جلد سے جلد ا سبات پر  منایا  جائے  کہ آمدہ انتخابات میں ای ووٹنگ کا سسٹم ہی لایا جائے تاکہ الیکشن میں  دھاندلی کے مواقع کم سے کم ہوں  اور ساتھ  ہی یہ بل بھی پاس کرایا جائے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع میسر آئے۔

متعلقہ عنوان :