دریا ئے کنہار سے نکلنے والی ندی نیلا دا کھاتہ پر 32 میگا واٹ کا نیا ہائیڈرو پاور الیکٹرک منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 18 جون 2021 11:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) خیبر پختوانخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کاغان وادی میں واقع دریا ئے کنہار سے نکلنے والی ندی نیلا دا کھاتہ پر 32 میگا واٹ کا نیا ہائیڈرو پاور الیکٹرک منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ای ڈی او کے مطابق نیلا دا کھاتہ ہائیڈرو پاور الیکٹرک منصوبے کا تخمینہ 85 ملین ڈالر ہے ،منصوبے کی تکمیل کے لیے نجی کمپنی سائنو پاک کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں،منصوبے سے ونڈ اور سولر ٹیکنالوجی سے کہیں زیادہ بجلی پیدا ہو گی اور اس کے لیے تیل امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔