شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پراسرائیلی گولہ باری

اسرائیل کی ٹینکوں سے کی گئی گولہ باری میں عسکری کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،عینی شاہدین

جمعہ 18 جون 2021 11:15

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے القنیطرہ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک مرکز پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے علاقے القنیطرہ میں القحطانیہ کے مقام پر شامی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کواٹر90 کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق توپ خانے سے نشانہ بننے والا علاقہ اسرائیل کی سرحد سے 150 کلومیٹر دور ہے جس میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکار اور حزب اللہ ملیشیا کے عناصر بھی موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی ٹینکوں سے کی گئی گولہ باری میں عسکری کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔خیال رہے کہ اسرائیل میں نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی حکومت کیدور میں شمالی اسرائیل سے شام پر یہ پہلا حملہ ہے۔اس سے قبل چھ مئی کو شامی فوج کا یہ بریگیڈ ہیڈ کواٹر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔