ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ تھانہ کوتوالی و تھانہ صدر کی انسپکشن،درخواستوں کی سماعت و اردل روم کا انعقادکیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 11:17

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان حیدر کانواں) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختارراجہ نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا،ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ تھانہ کوتوالی و تھانہ صدر کی انسپکشن، ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں درخواستوں کی سماعت اوراردل روم کا انعقاد کیا۔تٖفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے بروقت عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور جھنگ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔


آر پی او فیصل آباد نے اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ تھانہ کوتوالی و تھانہ صدر کی انسپکشن کی، آر پی او فیصل آبادنے تھانہ جات کی انسپکشن کے دوران فرنٹ ڈیسک، حوالات محرر روم کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

آر پی او فیصل آباد نے سنگین مقدمات کی تفتیش میں پیشرفت اورمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیااور پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اورسنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد مکمل کیا جائے۔


تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں۔آر پی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیااورسائلین کی درخواستوں کی سماعت اور انکی شکایات کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔