تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ سات جواری گرفتار جوئے پر لگی 83000 ہزار رقم اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کہروڑپکا کے ایس ایچ او ملک اسماعیل نے جواریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کر جوئے میں لگائی گئی 83000 ہزار روپے نقدی اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 11:21

تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ سات جواری گرفتار جوئے پر لگی 83000 ہزار رقم اور ..
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کہروڑپکا کے ایس ایچ او ملک اسماعیل نے جواریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کر جوئے میں لگائی گئی  83000 ہزار روپے نقدی اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے موٹرسائیکل میں ایک عدد ہونڈا 125 اور دوسرا سی ڈی 70 شامل ہیں تھانہ سٹی پولیس نے سات جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او سٹی ملک اسماعیل نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے اور ان میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :