مسلمان شہری پر تشدد کے خلاف ٹوئٹس پر بھارتی اداکارہ کے خلاف شکایت درج

شکایت دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں ایڈووکیٹ امیت اچاریا نے درج کرائی،بھارتی میڈیا

جمعہ 18 جون 2021 11:58

مسلمان شہری پر تشدد کے خلاف ٹوئٹس پر بھارتی اداکارہ کے خلاف شکایت درج
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں بزرگ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی داڑھی کاٹنے والے افراد کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر کے خلاف شکایت درج کرادی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق غازی آباد حملے کی ویڈیو سے متعلق ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ سوارا بھاسکر، ارفعہ خانم شیروانی، ٹوئٹر انڈیا کے آصف خان اور ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ منیش مہیشوری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ۔

یہ شکایت دہلی کے تلک مارگ پولیس اسٹیشن میں ایڈووکیٹ امیت اچاریا نے درج کرائی۔اس شکایت پر ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ دہلی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ سوارا بھاسکر، صحافی ارفعہ خانم اور آصف نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹس کے ذریعے شہریوں میں نفرت پھیلانے کے لیے پروپیگنڈا شروع کیا۔

(جاری ہے)

شکایت کے متن میں کہا گیا کہ بھارت میں ٹوئٹر کے سربراہ منیش مہیشوری نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس واقعے میں کسی قسم کا فرقہ وارارنہ عنصر شامل نہیں تھا،جھوٹ پر مبنی ان ٹوئٹس کو ہٹانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔اترپردیش پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں واقعے سے متعلق گمراہ کن مواد نہ ہٹانے پر ٹوئٹر کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ٹوئٹر پر کو فساد برپا کرنے، دشمنی مجرمانہ سازش کے فروغ کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :