ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 18 جون 2021 12:40

ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر ایک روزہ جسمانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) مقامی عدالت نے ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کر کے کیس کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آج ہفتہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹائون میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔