رہنماء جماعت اسلامی میاں محمد اسلم صوبائی راہنما خالد وحید پراچہ کے ہمراہ 20جون کو سرگودھا آئیں گے

جمعہ 18 جون 2021 12:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی صدر سیاسی امور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم صوبائی راہنما خالد وحید پراچہ کے ہمراہ 20جون کو سرگودھا آئیں گے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے ترجمان نے بتایا کہ صدر سیاسی امور جماعت اسلامی پاکستان سابق ایم این اے امیر صوبہ پنجاب محمد طارق سلیم 20 جون کو سرگودھا کا دورہ کریں گے جو اپنے قیام کے دوران سابق ایم این اے حاجی جاوید اقبال چیمہ اور سیکرٹری سیاسی امور خالد وحید پراچہ کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ترجمان کے مطابق مرکزی اور صوبائی راہنماوں کا دورہ سرگودھا خصوصی اہمیت کا حامل ہو گا جو آئندہ الیکشن کے حوالے سے یہاں جماعت اسلامی کے متوقع امیدواران اور زمہ داران کو سیاسی رابطہ مہم اور لائحہ عمل کے حوالہ سے ہدایات دیں گے ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر بھرپور کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جماعت اسلامی ملک گیر عوامی رابطوں کو تیز کرنے کے حوالہ سے کارکنان کو متحرک کئے ہوئے ہے۔