ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر 200 روپے چارج ہونگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

جمعہ 18 جون 2021 12:44

ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر 200 روپے چارج ہونگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے، یوٹیلیٹی بل کی آئن لائن پے منٹ پر رقم منتقلی کے چارجز نہیں لگیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے بتایا کہ کورونا سے پہلے کوئی بینک رقم منتقلی پر سو روپے اور کوئی 4 سو روپے چارج کرتا تھا تاہم کورونا وبا کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کر دیئے گئے تھے۔

سیما کامل کے مطابق کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے، ایک ماہ میں 25 ہزار تک کی ٹرانزیکشن مفت ہوگی، جبکہ 25 ہزار کے علاوہ مزید 10 ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10 روپے چارج ہوں گے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آئن لائن 10 ہزار روپے تک کی خریداری کی ٹرانزیکشن پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے، ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد کی آئن لائن خریداری پر ٹرانزیکشن چارجز لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :