اوورسیز پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کا فیصلہ

جمعہ 18 جون 2021 12:44

اوورسیز پاکستانیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ایف بی آر نے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ وفاقی حکومت نے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے آف شور کمپنیاں و اثاثہ جات رکھنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے 5سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ریٹرن پر 5سال کی مدت ختم کرنیکی تجویز ہے جس کیلیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں اور اس تجویز کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی منظوری دیدی ہے۔ اب ایف بی آر کسی بھی سال کا ٹیکس گوشوارہ چیک کرسکے گا اور اسکی تحقیقات کرسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :