برطانوی کرکٹر پال کولنگ ووڈ نے کرکٹ میدانوں میں گزارے دنوں کو یادگار بنالیا

سابق آل رائونڈر نے اپنی زیر استعمال شرٹس سے صوفہ بنالیا، شائقین کرکٹ پال کولنگ ووڈ کی کاوش کو دیکھ کر دنگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 جون 2021 13:01

برطانوی کرکٹر پال کولنگ ووڈ نے کرکٹ میدانوں میں گزارے دنوں کو یادگار ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2021ء ) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر پال کولنگ ووڈ نے کرکٹ کے میدانوں میں گزارے دنوں کو یادگار بنالیا، شائقین کرکٹ پال کولنگ ووڈ کی کاوش دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ عمومی طور پر کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد کھلاڑی کرکٹ میدانوں میں استعمال شدہ اشیاء کو یا عطیہ کرتے ہیں یا پھر انہیں اپنے گھر کے مخصوص حصے کی زینت بنا لیتے ہیں مگر انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ نے کمال کردیا ۔

(جاری ہے)

45 سالہ پال کولنگ ووڈ نے اپنی استعمال شدہ شرٹس سے صوفہ بنوایا ہے، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں شرٹس سے بنے صوفے کو دیکھا جاسکتا ہے، صوفے کو سفید، سرخ، پیلے ،نیلے، سیاہ سمیت دیگر مختلف رنگوں کی شرٹس کے ساتھ بنایا گیا ہے جو دیکھنے میں انتہائی دیدہ زیب معلوم ہورہا ہے۔
انگلینڈ کے لئے 2001ء سے 2017ء کے دوران 68 ٹیسٹ اور 197 ون ڈے میچ کھیلنے والے پال کولنگ ووڈ نے 2018ء کے کائونٹی کرکٹ سیزن کے اختتام پر ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، پال کولنگ ووڈ اپنی بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔

                                                                                                                            

متعلقہ عنوان :