وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ مولانا طاہر اشرفی کی ریاض میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص لیبر کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص لیبر کی مسائل حل کرنا وزیر اعظم پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے آنے سے جو کام دس دنوں میں نہیں ہوتا تھا اب راتوں رات ہوجاتا ہے

irfan khatana عرفان کھٹانہ جمعہ 18 جون 2021 13:02

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ مولانا طاہر ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص لیبر کی مسائل حل کرنا  وزیر اعظم پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل  بلال اکبر کے آنے سے جو کام دس دنوں میں نہیں ہوتا تھا اب راتوں رات ہوجاتا ہے  ۔پاک سعودی تعلقات ہر سطح پر لازوال اور مثالی ہیں۔مسئلہ کشمیر ، فلسطین ،توہین رسالت سمیت عالمی معاملات اور اسلام فوبیا کی مسئلے پر پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک ہی پیچ پر کھڑے  رہے ہیںاور سعودی عرب نے پاکستانی موقف کی تائید و حمایت کی ہے ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکائ سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک سے تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے تمام خلیجی ریاستوں سے پاکستانی ورکرز کے لئے ویزوں کا اجرائ ہو رہا ہے عراق سے 39 س مصر سے 10 سال اور کویت  سے 12 سال بعد اعلیٰ کے تعلقات بحال ہوئے ہیں جبکہ کویت اور بحرین سے ویزوں کا اجرا بھی شروع ہوگیا ہے , فلسطین کے ایشو پر پاک سعودی پالیسی یکساں طور پر آگے بڑھ رہی ہے اور فلسطینیوں کی ازادی تک یہ پالیسی جاری رہے گی سعودی عرب نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور سعودی قیادت کشمیر ایشو پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم مسلمان ممالک کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی تنظیم امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بناتی ہے اور مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ سے متعلق شکایات ختم ہورہے ہیں اور وزیراعظم ، وزارت خارجہ اور میرا دفتر دن بہ دن مزیدبہتری  لانے میں مصروف ہیں۔