متحدہ عرب امارات میں سڑک پر ماسک اور کچرا پھینکنا جرم قرار، بھاری جرمانہ ہوگا

شہری فیس ماسک، دستانے تھیلے میں ڈال کر انہیں کچرے دان میں پھینکیں اور پھر ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں،پولیس

جمعہ 18 جون 2021 14:04

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے شہریوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ فیس ماسک، دستانے سڑک یا عوامی مقام پر نہ پھینکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے عوامی آگاہی پیغام میں بتایا گیا کہ سڑک کنارے، فٹ پاتھ یا کسی جگہ پر فیس ماسک یا دستانے پھنکنے والوں پر ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 6 بلیک پوائنٹس بھی دیے جائیں گے۔ شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سڑکوں، شاہراہوں کی سخت نگرانی شروع کردیا ۔پولیس نے شہریوں کو بتایا کہ فیس ماسک، دستانے کو باقاعدہ تلف نہ کرنے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، جو وبا کے دوبارہ پھیلنے اور حفظانِ صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک، دستانے تھیلے میں ڈال کر انہیں کچرے دان میں پھینکیں اور پھر ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔