امریکی ریاست ایریزونامیں آٹھ مقامات پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

ملزم کو بغیر کسی مسلح تصادم کے حراست میں لیا گیا، اس نے تمام مقامات پر اکیلے ہی فائرنگ کی،پولیس

جمعہ 18 جون 2021 14:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیاہے، ریاست ایریزونا میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے ویسٹ ویلی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں گاڑی پر سوار ملزم نے 8 مقاما ت پر فائرنگ کی، حملہ آور کی گاڑی کو فائر فائٹرز نے روک لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو بغیر کسی مسلح تصادم کے حراست میں لیا گیا، اس نے تمام مقامات پر اکیلے ہی فائرنگ کی، کسی دوسرے شخص کے واردات میں شریک ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل فلوریڈا کے شہر پام بیچ کے گروسری سٹور میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون اور دو سالہ بچہ ہلاک ہوگیا تھا،امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں۔