نیا مالی سال بجٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا گھی اور چینی کا بحران گزشتہ ایک ہفتے سے یوٹیلٹی سٹور پر سپلائی نہیں آرہی گھی چنی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان

نئے مالی سال بجٹ پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے کمپنیوں سے نئے معاہدے طے پائے جاتے ہیں معاہدوں میں تاخیر کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خورد نوش دستیاب نہیں ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 13:15

نیا مالی سال بجٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا گھی اور چینی کا بحران ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق  نیا مالی سال بجٹ آنے کے بعد یوٹیلٹی سٹور پر گھی چینی اور آٹا کا بحران پیدا ہوگیا ہے گزشتہ ایک ہفتے سے یوٹیلٹی سٹور پر سپلائی نہیں آرہی نئے مالی سال بجٹ پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے کمپنیوں سے نئے معاہدے طے پائے جاتے ہیں معاہدوں میں تاخیر کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خورد نوش دستیاب نہیں ہیں دوسری جانب ریلوے چوک یوٹیلٹی سٹور انچارج محمد وسیم نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا ہمارے ویئر ہاؤس میں اسٹاک موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمارے پاس آٹا گھی چینی دستیاب نہیں ہیں اور  گاہکوں کو  پریشانی کا سامنا کرتا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ یوٹیلٹی  سٹور پر سپلائی کی دستیابی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے تاکہ شہری سستی اشیاء با آسانی خرید سکیں۔

متعلقہ عنوان :