ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل،شہری خوار

جمعہ 18 جون 2021 15:26

ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل،شہری خوار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ نے ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل کر دئیے اوقات کار تبدیل کرنے سے شہری خوار ہوتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کے بجائے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے گا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکسپو سینٹر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اوقات کار تبدیل ہوجانے سے دور دراز سے ا?ئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اس بات سے لاعلم افراد خوار ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھانے پینے، کرائے اور رہائش کے اخراجات اٹھا کر ویکسین لگوانے آئے ہیں جب پہنچے تو ویکسینیشن سینٹر ہی بند ملا۔واضح رہے کہ موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید39 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کی1ہزار43 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :