ْسرفراز احمد اس سے زیادہ احترم کے مستحق ہیں،شعیب اختر کا شاہین آفریدی کی معذرت پر گفتگو

سرفراز پاکستان کرکٹ کے ایک کامیاب اور بہترین کپتان ہیں، شاہین آفریدی کا اقدام قابل تحسین ہے

جمعہ 18 جون 2021 15:26

ْسرفراز احمد اس سے زیادہ احترم کے مستحق ہیں،شعیب اختر کا شاہین آفریدی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے معافی مانگ کر اچھا کیا لیکن سرفراز اس سے زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سرفراز اس سے زیادہ احترام اور عزت کا مستحق ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے لکھا کہ سرفراز پاکستان کرکٹ کے ایک کامیاب اور بہترین کپتان ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے معافی مانگنے کے اقدام پر بھی انہیں سراہا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔سرفراز احمد سے جھگڑے پر شاہین آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ سرفراز ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :