مقبوضہ جموںوکشمیر کے نوجوان نے مائونٹ ایوریسٹ سر کر لیا

جمعہ 18 جون 2021 15:35

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کولگام کے رہائشی ایک 26سالہ نوجوان محفوظ الہیٰ حجام نے دینا کی بلند ترین چوٹی مائوٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محفوظ الہیٰ حجام نے یکم جون کو صبح چھ بجکر 30منٹ پر مائونٹ ایورسٹ سر کر لیا ۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی کشمیری نوجوان نے دینا کی بلند ترین چوٹی سر کی ہو ۔

قبل ازیں رفیق ملک نامی ایک کشمیری نوجوان ایورسٹ کو سر کر چکے ہیں۔ادھرمقبوضہ جموںوکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے محفوظ الہیٰ کو مبارکباد ی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ’’ جموںوکشمیر کے نوجوان تمام مشکلات کے باوجود بہت ہی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘