ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع کے آفس جہلم میں کسانوں کو کسان کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی کی فراہمی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اورکسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سبسڈی کی رقوم کے حصول میں آسانی ہو گی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 18 جون 2021 17:39

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع کے آفس جہلم میں کسانوں کو کسان کارڈ کی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی کی فراہمی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اورکسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سبسڈی کی رقوم کے حصول میں آسانی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع کے آفس میں کسانوں کو کسان کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد بخاری نے کسانوں کو کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے عمل، ایچ بی ایل کونیکٹ اکاؤنٹ کھولنے، کارڈ کی ایکٹیویشن اور رکنیت کے پورے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کی کسان دوستانہ تمام منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ جہلم ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کو سراہا اور کہا کہ کسان کے خوشحال ہونے سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

آخر میں مہمان خصوصی چوہدری ظفر اقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے 35 کسانوں کو کسان کارڈز تقسیم کیے گئے۔