ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د ،تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 17-06-2021کو شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 18 جون 2021 17:40

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د ،تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 17-06-2021کو شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،جملہ DSP,sصاحبان ،SHO,sصاحبان ،انچارج چوکیات اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی آفس نے شرکت کی ۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقدمات سال2020،جنوری تا 15جون 2021 سنگین نوعیت ( قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ ، سرقہ وہیکلز ،سرقہ عام اور نقب زنی)میں DSP,s اورSHO,s سے فرداً فرداًبریفنگ لی اوراس بابت افسران کی کارکردگی کو چک کیااور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

دوران میٹنگ ہدایات جاری کیں کہ مجرمان اشتہاریوں ،عدالتی مفروران اورسابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی کا تحرک کیا جائے ۔

مزیدکہا کہ اسلحہ ،منشیات ،جواء ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی اور بھکاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں اور اس بابت اپنی ہفتہ واری رپورٹ سے آگاہ کریں ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمانہ خود احتسابی کے عمل پر زور دیتے ہوئے DSP,s اورSHO,s کو اپنی فورس میں موجودنشہ کے عادی افسران و اہلکاران کی نشاندہی کے بھی احکامات جاری کیے تاکہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ تھانہ جات /چوکیات محکمہ کا چہرہ ہیں ان کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور یہاں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں ۔