کوڈ 19کی ویکسی نیشن لگوانے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور سینکڑوں لوگ روزانہ ویکسی نیشن کروا رہے ہیں،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب حسین کیانی

سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں بے بنیاد تھی جس کی وجہ سے پہلے لوگ ویکسی نیشن کروانے سے خوف زدہ تھے لیکن خدا کے فضل و کرم سے حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے چلائی گئی مہم سے لوگوں میں سے خوف کی علامت ختم ہو چکی ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 18 جون 2021 17:42

کوڈ 19کی ویکسی نیشن لگوانے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور سینکڑوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) کوڈ 19کی ویکسی نیشن لگوانے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور سینکڑوں لوگ روزانہ ویکسی نیشن کروا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب حسین کیانی نے کوڈ 19کی ویکسی نیشن کی شارٹج کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں بے بنیاد تھی جس کی وجہ سے پہلے لوگ ویکسی نیشن کروانے سے خوف زدہ تھے لیکن خدا کے فضل و کرم سے حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے چلائی گئی مہم سے لوگوں میں سے خوف کی علامت ختم ہو چکی ہے جبکہ کوڈ 19کی ویکسی نیشن خاطر خواہ سٹاک میں موجود ہے اور روزنانہ تقریباً 300افراد خود آ کر ویکسی نیشن کروا رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اس میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور میں دن میں کئی مرتبہ ویکسی نیشن سنٹرز جا کر لوگوں کے تاثرات لیکر خود مانیٹر کرتا ہوں جس سے معاملات دن بہ دن بہتر ہو رہے ہیں اور آج تک ہمیں اس ضمن میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کہ شعبہ ایمر جنسی کے ساتھ ساتھ تمام ماہر امراض ڈاکٹرز اپنے اپنے شعبہ کے ساتھ ساتھ وارڈز میں جا کر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جس کو میں خود اپنے سٹاف کے ہمراہ جا کر مریضوں سے چیک کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوام کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بر وقت علاج کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کو ہم پورا کریں گے ۔