جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے شعبہ تربیت کے تحت ناظمات صوبہ کی آن لائن نشست (کل) ہو گی

جمعہ 18 جون 2021 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ تربیت کے تحت کل بروز ہفتہ 19 جون 10:30 بجے صبح ناظمات صوبہ کی ایک آن لائن نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نشست میں سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی خصوصی شرکت کریں گی جبکہ ڈپٹی سیکریٹری سکینہ شاہد، ناظمات صوبہ، صوبائی مدرسات کے گروپ انچارجز اور شعبہ تربیت کی ذمہ داران بھی شریک ہوں گی۔