نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے،نوال سعید

جمعہ 18 جون 2021 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء)اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے۔اداکارہ حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی زندگی میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعے سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

نوال سعید نے کہا کہ ’ میں خاندان کی ایک تقریب میں شریک ہوئی تھی، اس تقریب کے لیے میں نے آنکھوں میں بہت سارا کاجل بھی لگایا ہوا تھا، اس وقت نیند میں باتیں کرنے اور اٹھ کر چلنے پھرنے کی بھی عادت تھی، اس رات خالہ برابر میں سورہی تھیں، میری آنکھیں بہت واضح ہیں اور سونے کے دوران کاجل آنکھوں میں بری طرح پھیل گیا، پھر میں اٹھ کر بھی بیٹھ گئی اور باتیں کرنے لگی جس سے خالہ ڈر گئیں‘۔

انہوں نے بتایاکہ ’ میری خالہ بری طرح ڈر گئیں اور انہوں نے کہا کہ اس رات میں آنکھوں میں کاجل پھیلنے کی وجہ سے کافی خوفناک لگ رہی تھیں‘۔نوال سعید نیک ہا کہ ’ اس واقعے کے بعد سے خالہ آج تک میرے ساتھ اکیلے نہیں رہتیں، وہ جب بھی میرے ساتھ اکیلی ہوتی ہیں انہیں وہ منظر یاد آجاتا ہے اور کہتی ہیں میں اس رات بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی‘۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’اب نیند میں اٹھ کر چلنے کی عادت ختم ہوگئی ہے لیکن نیند میں باتیں اب بھی کرتی ہوں’۔