سندھ اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹہ سے زائد تاخیر سے شروع ہوا

ْکرونا کی وباکے دوران جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور بیماروں کی جلدصحت یابی کی دعاکی گئی

جمعہ 18 جون 2021 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سوا گھنٹہ سے زائد تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میںکرونا کی وباکے دوران جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور بیماروں کی جلدصحت یابی کی دعاکی گئی۔

(جاری ہے)

ایوان نے ملیر جامعہ ملیہ کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی مذمت کی جس میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما محمدذوالفقار کے جواں سال صاحبزادے کو شہید کردیا گیا۔ایم ایم اے کے رکن اسمبلی سیدعبدالرشیدنے مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں باران رحمت کے لئے بھی دعاکی گئی۔